Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195567
Published : 3/10/2018 6:25

افغانستان میں امریکہ جنگ نہیں جیت سکتا،اسے واپس چلے جانا چاہیے:طالبان

افغانستان میں امریکی شکست یقینی ہے بہت جلد امریکی ناکامی کو دنیا دیکھے گی۔
ولایت پورٹل:افغانستان میں تعینات  امریکی فوجی کمانڈر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا افغان جنگ جیتے بغیر اس ملک سے نہیں جائے گا،طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی کمانڈر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ امریکی افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے،مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی کئی سالوں سے افغانستان میں جدید ترین اسلحےسے لیس افواج کے ذریعے ہر قسم کے حربے استعمال کرچکے ہیں اور انہیں ہر محاذ پر شکست ہوئی ہے،مجاہد کا کہنا تھا کہ 17 سال کے طویل عرصے میں ہزاروں امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں ان کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے،طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں امریکی توسط سے قائم ہونے والی حکومت کا خاتمہ بھی بہت قریب ہے اور بہت جلد اس ملک میں افغان قوم ہی حکومت کرے گی،ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا افغانستان میں امریکی شکست یقینی ہے بہت جلد امریکی ناکامی کو دنیا دیکھے گی۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18