Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196144
Published : 1/11/2018 7:28

امریکہ اتنا بھی پاگل نہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی سوچے:قطر

امریکی حکام اتنے بھی پاگل نہیں ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

ولایت پورٹل:قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع خالد عطیہ نے دوحہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور امریکہ کے روابط اسٹریٹجک اور ایک دوسرے کا احترام کرنے پر مبنی ہیں ، انھوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام اتنے بھی پاگل نہیں ہیں کہ ایران کے ساتھ  جنگ کرنے  کے لیے تیار ہوجائیں  اس لیے کہ یہ ایسا کرنا امریکہ کے نقصان میں ہے،قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ اگرکوشش کی جائے تو یمن کے بحران کا حل ناممکن  نہیں ہے  لیکن اس کے لیے یمنیوں کا نظریہ بھی سننا ہوگا اور ان سے مذکرات کرنا ہوں گے تا کہ کوئی راہ حل نکل سکے،عطیہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہمیں کوئی خطرہ درپیش ہے  لیکن اگر ایسا ہوگا تو ہم ہر خطرہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19