Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196165
Published : 3/11/2018 4:42

اگرچہ خاشقجی کا قتل وحشتناک ہے لیکن سعودی عرب کا استحکام اسرائیل کے لئے بہت ہی اہم ہے:صیہونی وزیر اعظم

خاشقجی کا قتل خطے کا اہم مسئلہ نہیں بلکہ ایران خطے کا اہم مسئلہ ہے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا استحکام اسرائیل کے لئے بہت ہی اہم ہے،نیتن یاہو نے کہا کہ اگر چہ خاشقجی کا قتل وحشتناک ہے لیکن سعودی عرب کا استحکام بھی اسرائیل کے لئے بہت ہی اہم ہے، اسرائیلی وزير اعظم نے کہا کہ اس وقت اسرائیل کے ہمسایہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات گہرے ہورہے ہیں ،سعودی عرب میں استحکام اسرائیل کے لئے اہم ہے کیونکہ سعودی عرب اسرائیل کا خطے میں اہم اتحادی ملک ہے، نیتن یاہو نے کہا کہ خاشقجی کا قتل خطے کا اہم مسئلہ نہیں بلکہ ایران خطے کا اہم مسئلہ ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13