Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196168
Published : 3/11/2018 5:34

پاکستانی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق

مولانا سمیع الحق پر گھر میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا جاں بحق ہوگئے۔

ولایت پورٹل:راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر گھر میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مولانا جاں بحق ہوگئے، مولانا سمیع الحق کے بیٹے حمیدالحق نےپاکستان کے ایک  نجی ٹی وی  چینل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے والد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، رپورٹس کے مطابق جب مولانا سمیع الحق پر حملہ ہوا وہ اپنے گھر میں اکیلے تھے،ان کی لاش کو قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جے یو آئی پشاور مولانا حصیم نے بھی مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21