Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196169
Published : 3/11/2018 5:56

چین میں مسافر خاتون اور ڈرائیور کے درمیان جھگڑے کے باعث15 مسافر ہلاک

حادثہ 48 سالہ خاتون مسافر کی وجہ سے پیش آیا جو اپنا اسٹاپ نکل جانے پر ڈرائیور سے بحث کررہی تھی اور مسلسل اپناموبائل فون ڈرائیور کے سر پر مار رہی تھی۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں مسافر خاتون اور ڈرائیور کے درمیان چلتی گاڑی میں جھگڑے سے بس بے قابو ہو کر پُل سے دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک ہوگئے،اطلاعات کے مطابق چین میں مسافر بس پل سے نیچے گر کر 230 فٹ گہرے دریا " ینگٹزی " میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 15 مسافر ہلاک ہوگئے، 13 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ دو تاحال لاپتہ ہیں،ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کی لاشوں کو دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ 48 سالہ خاتون مسافر کی وجہ سے پیش آیا جو اپنا اسٹاپ نکل جانے پر ڈرائیور سے بحث کررہی تھی اور مسلسل اپناموبائل فون ڈرائیور کے سر پر مار رہی تھی،ڈرائیور خاتون مسافر کے حملے سے بچنے کی کوشش میں بس پر قابو کھو بیٹھا اور بس پل کی حفاظتی ریلنگ کو توڑتے ہوئے دریا میں گر گئی، قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19