Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196171
Published : 3/11/2018 9:20

فلسطینیوں کے بتیسویں پرامن واپسی مارچ پر صیہونیوں کی بربریت؛32فلسطینی جوان زخمی

ہم ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ولایت پورٹل:کل  نماز جمعہ کے بعد  ہزاروں فلسطینی جوان غزہ پٹی کے مغربی علاقہ میں واقع واپسی کیمپ  میں اکٹھے ہوئے تا کہ بتیسیویں پر امن واپسی مارچ میں شرکت کر سکیں ، اس مارچ کا نعرہ’’ ہم ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘ تھاجس پرصیہونی فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کر کے 32فلسطینی جوانوں کو زخمی کردیا، یادرہے کہ پچھلے مارچ سے باقاعدہ پر یہ پر امن مارچ جاری ہے  جو غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان حائل دیوار کے کنارے پر ہوتا ہے جس میں فلسطینی، پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور غزہ کا محاصرہ توڑنے کے مطالبہ کرتے ہیں  لیکن اس کو ناکام بنانے کے لیے  صیہونی فوجی  طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک228 لوگ شہید اور 22ہزار سے زائد خمی ہوچکے ہیں جن میں 460 کی حالت نازک ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13