Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196189
Published : 4/11/2018 4:38

زائرین امام رضا علیہ السلام کا مشہد مقدس تک پیدل سفر

صوبہ خراسان رضوی کے مغربی علاقے سے گیارہ ہزار زائرین مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:اٹھائیس اور انتیس صفر کو امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگراموں میں شرکت کرنے کے لیے  ایران کے گوشہ و کنار سے پاپیادہ روانہ ہونے والے زائرین اور عزاداران رسول و آل رسول کے کارواں مشہد مقدس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،اٹھائیس صفر المظفر پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت اور سبط اکبر امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت  اور انتیس صفر فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی آمد کی مناسبت سے ایران کے گوشہ و کنار سے بہت بڑی تعداد میں زائرین پاپیادہ مشہد مقدس پہنچ رہے ہیں،عاشقان رسول و آل رسول کا یہ پیدل سفر امام رضا علیہ السلام کے حضور عقیدت و محبت کے اظہار اور غم کے اس موقع پر عزاداری اور سوگواری  کے لئے انجام پاتا ہے،زائرین کے راستے میں آستان قدس رضوی اور صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ اوقاف کی جانب سے جگہ جگہ موکب قائم کئے گئے ہیں جہاں پیدل جانے والے زائرین کی پذیرائی کی جاتی ہے،امام رضا علیہ السلام کے حرم تک پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی کے مغربی علاقے  سے گیارہ ہزار زائرین مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20