Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196191
Published : 4/11/2018 4:49

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحاد کی 100 سے زائد مرتبہ بمباری

سعودی اتحادی افواج کے لڑاکاطیاروں نے یمن کے علاقے الحدیدہ پر سومرتبہ سے زیادہ شدید بمباری کرکے متعدد نہتے مسلمانوں کو شہید یا زخمی کردیاہے۔

ولایت پورٹل:سبا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے لڑاکاطیاروں نے یمن کے علاقے الحدیدہ پر سومرتبہ سے زیادہ شدید بمباری کرکے متعدد نہتے مسلمانوں کو شہید یا زخمی کردیاہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں کم از کم 30 رہائشی مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں، سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں،یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور ادویات کے فقدان کا سامنا ہے ۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21