Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196197
Published : 4/11/2018 9:28

امریکہ پر ایران کا خوف وہراس: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ

ایران کے پاس ایک ہزار سے زائد ایسی جنگی کشتیاں ہیں اور وہ ایک ہفتہ کے اندر ہزاروں سرنگیں پانی کے اندر بچھا سکتا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہےکہ امریکہ نے  ایران  پر تیل کی برآمدات کے سلسلہ میں مزید پابندیاں عائد کیں ہیں جس کا جواب ایران نے فوجی دھمکیوں کے ذریعہ دیا ہے اس کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے خطہ میں امریکی فوجی طاقت میں  کمی کر دی ہے  جس کے نتیجہ میں امریکہ اور ایران کے آپ میں ٹکرانے کےا مکانات بڑھ گئے ہیں ، اخبار نے  جنگی بیڑوں اور اینٹی میزائل سسٹم کو خطہ سے خارج کرنے کے وزارت دفاع کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ پابندیوں کے جواب میں ہوسکتا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل یا سمندری حدود میں  بارودی سرنگیں بچھا کر اہم تجارتی راستوں کو بند کردے کیوں کہ اس نے کھلے عام آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا  اعلان کیا ہے، یاد رہے کہ یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جبکہ  بیرون ملک کاروائی کرنے والی امریکی فوجی کمانڈ سنٹکام نے فوجی طاقت میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے،رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ  ایران کے پا س ایک ہزار سے زائد ایسی جنگی کشتیاں ہیں  اور وہ ایک ہفتہ کے اندر ہزاروں سرنگیں پانی کے اندر بچھا سکتا ہے نیز اس نے شام میں امریکی فوجی چوکی سے صرف تین میل کی دوری پر داعش کے ٹھکانوں پر میزائل مار کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کی نشانہ گیری کتنی اچھی ہے، اخبار نے آخر میں پنٹاگن کے سابق عہدہ دار اور جان ہیپکنز کالج کے موجودہ استاد ماراکارلین  کی بات نقل کی ہے کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدہ سے نکل کر جنگ کے احتمال  کو بڑھادیا ہے ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21