Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196200
Published : 4/11/2018 15:25

ایران کی فضا میں گونجے امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد کے نعرے؛ہر چھوٹے بڑے شہر میں عظیم الشأن ریلیاں منعقد

یاد رہے کہ آج سے 40 برس پہلے 4 نومبر 1978 میں تہران میں واقع امریکی سفارتخانے پر یونیورسٹیز کے ہزاروں طلباء نے چڑھائی کر ایران کے خلاف موجود تمام دستاویز کو حاصل کرلیا تھا جس کے بعد سے آج تک یہ دن عالمی استکبار سے مقابلہ کا دن قرار پایا اور ساتھ ہی اسے’’Student day‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق آج 4 نومبر کو عالمی سامراج کے قومی دن کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں عظیم الشأن ریلیاں نکالی گئیں جن میں شریک لوگوں نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔
ایران کے دار الحکومت تہران کی مرکزی ریلی کا اہتمام قدیم امریکی سفارتخانہ ( جاسوسی کے اڈے ) پر ہوا ۔ تہران کی عظيم ریلی کے شرکاء سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے خطاب  کیا۔ان تمام ریلیوں میں ’’ ھیھات منا الذلہ " کا نعرہ ایک مشترکہ شعار تھا۔
یاد رہے کہ آج سے 40 برس پہلے 4 نومبر 1978 میں تہران میں واقع امریکی سفارتخانے پر یونیورسٹیز کے ہزاروں طلباء نے چڑھائی کر ایران کے خلاف موجود تمام دستاویز کو حاصل کرلیا تھا جس کے بعد سے آج تک یہ دن عالمی استکبار سے مقابلہ کا دن قرار پایا اور ساتھ ہی اسے’’Student day‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اور اس سال یہ دن اس لئے بھی خاص تھا کہ ٹرمپ نے کئی مہینہ پہلے سے ہی اس دن ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کررکھا تھا لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے مخلص عہدیداروں اور عوام کی بصیرت کے سبب امریکہ کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی منھ کی کھانا پڑی۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21