Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196215
Published : 5/11/2018 4:36

پاکستان کو سعودی عرب کے پیکج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

سعودی عرب نےپاکستان کو3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ پیکج کامجموعی حجم 6 ارب ڈالر ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کو سعودی عرب کے پیکج کی پہلی قسط آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے، جس کی مقدار ایک ارب ڈالر ہوگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ پیکج کامجموعی حجم 6 ارب ڈالر ہے،یاد رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا،خیال رہے ان دنوں  عمران خان 5 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سےمجموعی طورپر6ارب ڈالرملنے کا امکان ہے، چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اورڈیڑھ ارب قرضہ دیا جائے گا جبکہ سی پیک کیلئے 3ارب ڈالر اضافی ملنے کا امکان ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18