Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196217
Published : 5/11/2018 4:50

آل سعود کو یمن کے مغربی ساحلی محاذ پر تاریخی شکست کا سامنا؛113کرائے کے فوجی ہلاک

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 113 فوجیوں کو ہلاک اور 156 فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر تاریخي شکست کا سامنا ہے یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 113 فوجیوں کو ہلاک اور 156 فوجیوں کو زخمی کردیا ہے،یمنی فوج کے بریگیڈیر یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ کے دو علاقوں کلو 16 اور المطار میں سعودی فوجی اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ان پر کاری ضرب لگائی ہے اوریمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں سعودی فوجی اتحاد کے 269 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی  کردیا ہے، اس نے کہا کہ دشمن نے 3 بریگیڈ فوج کے ذریعہ اس محاذ پر آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن یمنی فورسز نے ان کی پیشقدمی کو روک دیا،اس نے کہا کہ گذشتہ روز بھی اس محاذ پر سعودی عرب کے 70 فوجی ہلاک اور 101 زخمی ہوگئے،  اس نے کہا کہ دشمن فوجیوں کی بعض لاشیں میدان میں ہی پڑی ہیں۔
مہر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13