Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196222
Published : 5/11/2018 6:26

بن سلمان نے ایران کو خطرہ کہہ کر اسرائیل کو امن کا احساس دلایا ہے:واشنگٹن پوسٹ

حقیقت یہ ہے کہ بن سلمان نے کئی بار اظہار کرچکے ہیں کہ وہ ایک الگ قسم کا مشرق وسطی دیکھنا چاہتے ہیں جو شائد فلسطینیوں کے حق میں نہ ہو۔

ولایت پورٹل: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ  امریکی اور صیہونی حکام  پریشان ہیں کہ  سعودی صحافی  جمال خاشقجی کے قتل کی  وجہ سے اگر بن سلمان عرب ممالک کے اور اسرائیل کے درمیان روابط کی بہتری میں کام نہ آسکے تو کیا ہوگا، رپورٹ میں ایک سعودی عہدہ دار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بن سلمان نے کئی بار اظہار کرچکے ہیں  کہ وہ ایک الگ قسم کا مشرق وسطی دیکھنا چاہتے ہیں جو شائد فلسطینیوں کے حق میں نہ ہو، سعودی عہدہ دار کا کہنا ہے  کہ اسرائیل کی نظر میں بن سلمان ان کے مفادات کے لیے مناسب ہیں   اس لیے کہ انھوں نے ایران کو خطرہ قرار دے انھیں امن اور اطمئنان کا احساس دلا یا ہے، انھوں نے مزید کہا ہے صدی ڈیل کے مسئلہ میں بن سلمان امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے بہت کچھ کرنے والے تھے لیکن اب حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ وہ اس عظیم ذمہ داری کو شائد پورا نہ کرسکیں  لیکن اس کے باوجود اگر بن سلمان نہ ہوتے تو عرب ممالک  اور اسرائیل کے درمیان روابط میں بہتری نہیں آسکتی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16