Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196224
Published : 5/11/2018 9:51

ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ مر جاتا ہے:یونیسیف

ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ ان بیماریوں کی وجہ سے موت کے منھ میں چلا جاتا ہے جن کا علاج کرنا ممکن ہے۔

ولایت پورٹل:بچوں کے سلسلہ میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادراے یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ  یمن میں ایسا  انسان بحران آچکا ہے کہ ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ ان  بیماریوں کی وجہ سے موت کے منھ میں چلا جاتا ہے جن کا علاج  کرنا ممکن ہے ، ادارے نے مزید کہا ہے کہ اس وقت یمن بچوں کے لیے جہنم بن چکا ہے  ، اس وقت ا س ملک کا ہر بچہ انسانی بحران کا شکار ہے ، یونیسف نے مزید کہا ہے کہ یمن میں ایک ملین آٹھ لاکھ بچے بد غذائیت کا شکار ہیں  جن میں چالیس فیصد الحدیدہ صوبہ کے ہیں اور اگر وہاں سے بد غذائیت کو ختم کردیا جائے تو بہت ساری مہلک بیماریاں خود بخود ہی ختم ہوجائیں گی۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19