Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196241
Published : 6/11/2018 4:50

کربلائے معلی میں امام حسینؑ بین الاقوامی کانفرانس کا انعقاد

کربلائے معلی میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے سیدالاوصیا ہال میں امام حسین علیہ السلام کے زیرعنوان چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

ولایت پورٹل:عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے سیدالاوصیا ہال میں المصطفی فاونڈیشن کی کوشش و تعاون سے دنیا کے مختلف ملکوں کے مفکرین اور دانشوروں کی شرکت سے امام حسین علیہ السلام کے زیرعنوان چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا،جس  میں ایران، عراق، فرانس، امریکہ اور پاکستان کے مفکرین اور دانشوروں نے دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مظلوموں پر اربعین اور تحریک حسینی کے اثرات اور زیارت اربعین کے اخلاقی، ثقافتی، عقیدتی اور معنوی پہلوؤں پر تقریریں کیں اورکہا کہ اربعین حسینی، انسانوں کو راہ حق و حقیقت اور فلاح و سعادت پرپہنچانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے،المصطفی فاونڈیشن یو ایس اے کے زیراہتمام چھٹی سالانہ کانفرنس سے المصطفی فاونڈیشن کے سربراہ علامہ ظہیر الحسن نقوی،رھبر انقلاب اسلامی کے بعثے کے سربراہ مولانا ڈاکٹر جواد مظلومی، فرانس سے محترمہ ماریا،ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی، ماہر تعلیم مخدوم حسین از امریکہ اور ڈاکٹر راشد نقوی نے خطاب فرمایا،کانفرس میں شریک مختلف ممالک سے آئے ہوئے سینکڑوں حاضرین نے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر المصطفی فاونڈیشن کے سربراہ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس طرح کی کانفرنسوں کے مستقبل میں بھی انعقاد پر تاکید کی۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18