Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196243
Published : 6/11/2018 5:3

خاندانی آمریت کے ظالمانہ فیصلے انقلابی تحریک کو روک نہیں سکیں گے:بحرینی جوان

ظالمانہ عدالتی فیصلے اور برسوں تک کی سزائے قید انقلابی تحریک کا راستہ نہیں ہو سکے گی جو کئی عشرے قبل شروع ہو چکی ہے۔

ولایت  پورٹل:بحرین کے انقلابی نوجوانوں کی تنظیم چودہ فروری یوتھ کولیشن نے ایک بیان جاری کر کے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور اس جماعت کے دو سینئر رہنماؤں کو عمر قید کی سزا دیے جانے کی مذمت کی ہے،بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، جمعیت الوفاق کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان اور دو سابق ارکان پارلیمنٹ شیخ حسن سلطان اور علی الاسود کو قطر کے لئے جاسوسی کرنے جیسے بیہودہ الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی ہے،بحرین  کے انقلابی نوجوانوں کی تنظیم  چودہ فروری یوتھ کولیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام انصاف کا قتل اور اس قوم کے خلاف سنگین جرم ہے جو اپنے حق خود ارادیت اور جائز مطالبات کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے،بیان میں بحرین کے شاہ احمد بن عیسی آل خلیفہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ظالمانہ عدالتی فیصلے اور برسوں تک کی سزائے قید انقلابی تحریک کا راستہ نہیں ہو سکے گی جو کئی عشرے قبل شروع ہو چکی ہے،بحرین کی چودہ فروری یوتھ کولیشن نے کہا ہے کہ اس قسم کے فیصلوں سے آل خلیفہ کے ذریعے کرائے جانے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک کو اور زیادہ تقویت ملے گی۔
سحر






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20