Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196244
Published : 6/11/2018 5:32

40سال سے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں:اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب

4دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے جب کہ عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 4 دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے جب کہ عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے،ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کا بحران عالمی مسئلہ ہے،  اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق 60 فیصد پناہ گزین 10 ملکوں میں رہ رہے ہیں، کم آمدنی والے ممالک 85 فیصد پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت کررہے ہیں، بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کرے جو مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ 4 دہائیوں سے پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے، بے گھر افراد کی تعداد 25 اعشاریہ 4 ملین ہے جن میں خواتین کی آدھی سے زیادہ تعداد 18 سال سے کم ہے۔
تسنیم






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18