Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196246
Published : 6/11/2018 6:4

افغانستان کے شہر خوگیانی پر طالبان کا قبضہ

افغانستان کے صوبے غزنی کے مشہور شہر خوگیانی پر طالبان کے مسلح افراد نے قبضہ کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل:افغان صوبائی کونسل کے رکن «نصیر احمد فقیری» کا کہنا ہے کہ شہر خوگیانی پر طالبان کے قبضے کے بعد تمام مواصلاتی نظام درھم برھم ہوگیاہے،علاقے میں، موبائل سروس اور انٹرنٹ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے،نصیر احمد فقیری نے شہرپر طالبان کے قبضے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے ہلاکتوں اور نقصانات کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا،دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ خوگیانی شہرپر طالبان کے حملوں میں کم ازکم 18 افغان فوجی ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں،واضح رہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے صوبہ غزنی کے کئی علاقوں پر کچھ عرصہ قبل قبضہ کرلیا تھا،طالبان نے صوبہ غزنی کے مرکزی شہر پر بھی قبضہ کرلیا تھا تاہم افغان فوج شدید جھڑپوں کے بعد شہرکو دوبارہ آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13