Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196249
Published : 6/11/2018 9:3

ہندوستان،تاج محل،نماز،جماعت،پابندی

تاج محل میں نماز جماعت پر پابندی عائد

ماہرین آثار قدیمہ کے اہلکاروں نے تاج محل میں موجود مسجد کا وضو خانہ کو بند کردیا ہے اور وہاں کے امام جماعت سے کہا ہے کہ وہ صرف جمعہ ہی کو اند آیا کریں۔

ولایت پورٹل:ہندوستان میں محکمۂ آثار قدیمہ کے ماہرین نے  کہا ہے کہ تاج محل میں جمعہ کے علاوہ نماز جماعت نہیں پڑھی جائے جائے گی  تاہم اس اعلان کو لے کر آگرہ کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کورٹ کا آرڈر موجود ہے لہذا اس پر عمل ہونا چاہیے، یاد رہے کہ  تاج محل جمعہ کے دن سیاحوں کے لیے بند ہوتا ہے لیکن مقامی مسلمان بغیر ٹکٹ کے وہاں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جاسکتے ہیں  تاہم جولائی میں کورٹ نے  اس میں بھی باہر س آنے والے مسلمانوں کے لیے نماز میں شرکت پر پابندی لگادی تھی اور اب جمعہ کے  علاوہ کوئی بھی وہاں نماز جماعت منعقد نہیں کر سکتا  ، کورٹ کے اس حکم کے بعد ماہرین آثار  قدیمہ کے اہلکاروں نے تاج محل میں موجود مسجد کا  وضو خانہ کو  بند کردیا ہے   اور وہاں کے امام جماعت سید صادق علی سے کہا ہے کہ وہ صرف جمعہ ہی کو اند آیا کریں ، سید صادق اس فیصلہ سے کافی ناراض ہیں




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18