Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196270
Published : 7/11/2018 14:15

آل سعود نے یمن کو بچوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے:اقوام متحدہ

یونیسیف نے کہا ہے کہ سعودی جارحیت اورخانہ جنگی کا شکار ملک یمن اب بچوں کے لیے جہنم بن چکا ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے بہبودِ اطفال کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ سعودی جارحیت اورخانہ جنگی کا شکار ملک یمن اب بچوں کے لیے جہنم بن چکا ہے،ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں تقریباً 18لاکھ بچے خوراکی کی کمی کے باعث مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیںم یونیسیف کے مطابق، قابل علاج بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہر 10 منٹ بعد ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں جا رہا ہے جس سے  سالانہ بنیاد پر یہ تعداد 30ہزار بنتی ہےم یہ اعداد و شمار یونیسیف کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے علاقائی ڈائریکٹر گیئرٹ کاپیلیئرے نے اردن کے دارالحکومت عَمان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش کیے،واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں،یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور ادویات کے فقدان کا سامنا ہے ۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20