Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196286
Published : 10/11/2018 4:38

واشنگٹن اور نیویارک میں ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرے

واشنگٹن اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے امریکی شہری ڈونلڈ ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ولایت پورٹل:ہزاروں امریکی شہریوں نے واشنگٹن اور نیویارک میں امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں،مظاہرے میں شریک لوگ امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کے جبری استعفے اور میتھیو ویٹاکر کو ان کی جگہ تعینات کیے جانے کی مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا یہ اقدام صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں رابرٹ مولر کمیشن کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، واشنگٹن اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے،توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران امریکہ دیگر شہروں میں بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ایسے مظاہرے کیے جائیں گے،امریکا میں گذشتہ صدراتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کا معاملہ امریکہ میں سیاسی محاذ آرائی کا سبب بنا ہوا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19