Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 196288
Published : 10/11/2018 4:58

فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ؛1فلسطینی جوان شہید،7زخمی

30 مارچ 2018 کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 233 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ولایت پورٹل:فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر  کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وطن واپسی پر مبنی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے غزہ ميں پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں1 فلسطینی نوجوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں، مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے المغازی میں پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو الاقصی ہسپتال منتقل کیا گیا، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید نوجوان کے سینے میں گولیاں ماری گئیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں، واضح رہے کہ 30 مارچ 2018 کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 233 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21