Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197347
Published : 6/1/2019 8:1

گذشتہ پانچ برس میں خلیجی ممالک میں محنت مزدوری کرنے والے اٹھائیس ہزار سے زائد ہندوستانی ہلاک

ہندوستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران خلیج فارس کے عرب ملکوں میں ہندوستان کے اٹھائیس ہزار پانچ سو سے زائد محنت مزدوری کرنے والے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ولایت پورٹل:ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہندوستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار چودہ سے دو ہزار سولہ کے دوران صرف سعودی عرب میں بارہ ہزار آٹھ سو اٹھائیس محنت کش ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات میں لگ بھگ سات ہزار آٹھ سو ستتر ہندوستانی مزدور مارے گئے ہیں،سعودی عرب میں ہندوستان کے تقریبا تیس لاکھ شہری رہائش پذیر ہیں جبکہ اس ملک میں ہندوستانی محنت کشوں کی صورت حال انتہائی افسوسناک ہے اور ان میں سے کافی لوگ مختلف وجوہات منجملہ تشدد، نادرست رویے اور مالکوں کی ایذارسانی کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں،واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران سعودی عرب میں غیر ملکیوں منجملہ ہندوستانی محنت کشوں کے ساتھ سعودی مالکوں اور ٹھیکے داروں کا پر تشدد رویہ ان ہندوستانیوں کے گھرانوں کی گہری تشویش کا باعث بنا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18