Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197348
Published : 6/1/2019 8:8

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں الحشد الشعبی کے ذریعہ داعش کا ایک بڑا حملہ ناکام

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں الحشد الشعبی نے داعشی دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے متعدد تکفیریوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
ولایت پورٹل:عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے کئی داعشی درندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے،الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ گزشتہ رات داعشی دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر "مکحول" پر بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا،ذرائع کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے الحشد الشعبی کے ایک جوان کو اغوا کرلیا ہے تاہم عراقی فوج کی جانب سے خبرکی تصدیق نہیں کی گئی ہے،واضح رہے کہ سال دسمبر2017 کو عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق بھرسے داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18