Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197355
Published : 7/1/2019 8:45

امریکی صدر صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتے ہیں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتے ہیں جن کا خطے کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مبنی بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو تاریخ اور اپنے اسلاف کی غلط پالیسیوں  سے سبق حاصل کرنا چاہیے،قاسمی نے کہا کہ امریکی صدر امریکہ کی اسی تسلط پسندانہ پالیسی اور جاہ طلبانہ روش پر قائم ہیں جس کا دنیا میں آج کوئی بھی خریدار نہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج خطے کے عوام میں امریکہ کی نسبت نفرت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، انھوں نے کہا کہ امریکی صدر صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتے ہیں جن کا خطے کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے اور امریکی صدر اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کئی عشروں سے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے اور ایران کی مضبوط اور پائدار پالیسیوں پر امریکی پابندیوں کا کوئي اثر پڑنے والا نہیں، واضح رہے کہ امریکی صدر نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد نئی پابندیوں سے ایران پر کافی اثر پڑا ہے ، ایران کی صورتحال اچھی نہیں اور وہ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18