Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197360
Published : 7/1/2019 9:36

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دو بم دھماکے؛12افراد زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں متعدد سکیورٹی اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے، پشین میں ہونے والا دھماکہ، نیم فوجی دستے کے دفتر کے سامنے ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں لیویز کے تین اہلکار اور سات عام شہری زخمی ہو گئے،بعد ازاں دہشت گردوں نے پنجگور بازار میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور  کے اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہونے کی خبر ہے،دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی،تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16