Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197361
Published : 7/1/2019 9:44

ملیشیا کےبادشاہ روسی حسینہ کے عشق میں تخت شاہی سے دستبرادر

ملیشیا کےبادشاہ سلطان محمد روسی حسینہ کے عشق میں بادشاہی تخت سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
ولایت پورٹل:فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  ملیشیا کےبادشاہ سلطان محمد روسی حسینہ کے عشق میں بادشاہی تخت سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سلطان محمد پنجم کا اقدام نومبر کے آغاز میں 2 ماہ کی طبی رخصت کے بعد سامنے آیا، اس دوران ماسکو کی سابقہ حسینہ سے ان کی شادی کی غیر مصدقہ خبریں بھی گردش میں تھیں، قومی محل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ان کے استعفیٰ کی تصدیق کی گئی ہے،سلطان محمد پنجم دسمبر 2016 میں تخت نشین ہوئے تھے اور نومبر 2018 میں انہوں نے علاج کی غرض سے عارضی رخصت لی تھی،بعد ازاں آن لائن ان سے متعلق روس میں سابقہ مس ماسکو سے شادی کی رپورٹس بھی گردش میں تھیں تاہم ملیشیا میں شاہی حکام کی جانب سے بادشاہ کی شادی کی افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور نا ہی ان کی صحت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری کی گئیں،ملیشیا میں آئینی طور پر شاہی نظام رائج ہےجس کے تحت ہر 5 سال بعد ملائیشیا کی 9 مختلف ریاستوں کے حکمرانوں میں سے ایک تخت نشین ہوتا ہے،تخت نشینی کا یہ نظام 1957 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد عمل میں آیا تھا اور سلطان محمد پنجم تخت سے دستبردار ہونے والے پہلے بادشاہ ہیں،سرکاری میڈیا کے مطابق سلطان محمد پنجم نے آکسفورڈ کے سینٹ کراس کالج اور آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک اسٹڈیز سے تعلیم حاصل کی تھی،ملیشیا کے سلطانوں کی تاریخ 15ویں صدی کے ملائی سلطان سے جاملتی ہے اور بادشاہ کو یانگ دی پیرتن آگونگ یعنی عظیم حکمران کہا جاتا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16