Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197364
Published : 7/1/2019 10:15

ہم نے اسرائیل اور عرب ممالک کو ایک کر دکھایا ہے:امریکی وزیر خارجہ

عرب ممالک جو پہلے یہ ظاہر کیا کرتے تھے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنا ناقابل بخشش گناہ ہے حالیہ ایام میں بڑے فخر کے ساتھ اپنے تعلقات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ولایت پورٹل:امریکی وزیر خارجہ مائک پمپو نے ’’نیوزمکس‘‘ ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا: ہم نے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کر دئے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں ایک ایسا اتحاد تشکیل پائے جس سے امریکہ کی سالمیت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے‘‘،امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا: سابقہ حکومت کی پالیسی یہ تھی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کے حامی ملک یعنی ایران کو علاقے میں اپنے شریک کے طور پر انتخاب کر رہے تھے لیکن ہم نے اس پالیسی کو بطور کلی تبدیل کر دیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ یہ اقدام امریکہ بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک خطرناک اقدام ہے،عرب ممالک جو پہلے یہ ظاہر کیا کرتے تھے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنا ناقابل بخشش گناہ ہے حالیہ ایام میں بڑے فخر کے ساتھ اپنے تعلقات کا اظہار کر رہے ہیں، جیسا کہ حال ہی میں عمان کے بادشاہ نے صہیونی وزیر اعظم کا پرتباک استقبال کرکے یہ ثابت کر دیا اور اس کے بعد صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی کہا کہ ’’اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں انقلاب آیا ہے‘‘،یہ ایسے حال میں ہے کہ فلسطینی رہنماؤں نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی سخت مذمت کی ہے،حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے چند ہفتے قبل کہا تھا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ عرب ممالک کا تعلقات بڑھانا فلسطین کی پشت پر خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔
صیہون




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18