Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197368
Published : 8/1/2019 6:21

یمن جنگ میں اب تک آل سعود کے ہاتھوں 15ہزار نہتے یمنی شہیداور24 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں؛یمن کے قومی نجات ادارے کی رپورٹ

یمن کے قومی نجات ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے باعث اب تک 15ہزار نہتے یمنی شہید اور 30 لاکھ بے گھر ہوچکےہیں۔
ولایت پورٹل:یمن میں قومی نجات ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 مارچ 2015 کو شروع ہونے والے سعودی حملوں میں اب تک 15ہزار نہتے یمنی شہید اور 30 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں،ضیف الله الشامی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں  2015 سے 2018 کےآخر تک سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں 15ہزار359 بے گناہ شہری شہید اور 24 ہزار121 زخمی ہوگئے ہیں،الشامی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے تین سالہ محاصرہ، اقتصادی پابندی اور صنعا ائرپورٹ کی بندش کی وجہ سے 17ہزار600 بیمار علاج معالجہ نہ ہونے سے جان کی بازی ہار گئے،انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا22 میلین یمنی بین الاقوامی امداد کے منتظرہیں،انہوں نے مزید کہا یمن میں جاری جنگ اور اقتصادی پابندیوں کی وجہ سےتقریبا 30لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور ان میں سے 70 ہزار افراد ملک چھوڑ کردوسرے ممالک میں پناہ لی ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16