Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197371
Published : 8/1/2019 7:35

امریکی صدر افغانستان کی عوام سے معافی مانگیں:افغانی سنیٹر

افغانستان کی سینیٹ نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان عوام کی توہین پر باضابطہ طور پر معذرت خواہی کریں۔
ولایت پورٹل:افغانستان کی سینیٹ کے چیرمین فضل ہادی مسلم یار نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سابق سویت یونین کے خلاف افغان عوام کے جہاد کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیان کو توہین آمیز قرار دیا، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو اپنے توہین آمیز بیان پر افغان عوام سے باضابطہ معافی مانگنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سرزمین افغانستان میں سابق سویت یونین کی شکست ہماری قوم کا قابل فخر کارنامہ ہے،مسلم یار نے مزید کہا کہ اگر افغان عوام کا جہاد نہ ہوتا تو آج امریکہ کمیونیزم کے خطرات سے محفوظ نہ رہتا،واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تضاد بیانیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے افغانستان پر سابق سویت یونین کے حملے کو جائز اور اس کے خلاف جنگ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16