Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197383
Published : 9/1/2019 8:12

مغربی افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ؛21 اہلکارہلاک

مغربی افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملوں میں 21 سکیورٹی فورسز کے21 اہلکارہلاک ہوگئے۔
undefined
ولایت پورٹل:مغربی افغانستان کے صوبے بدغیس میں 2 مختلف چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے،صوبائی حکومت کے مطابق ان حملوں میں 14 پولیس اہلکار اور 7 حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروپ کے 7 اہلکار مارے گئے،دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپوں کے دوران 15 طالبان مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے ہیں، حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں طالبان نمائندوں، امریکا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور پاکستان کے وفد کے درمیان افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے جس کے لیے حتمی ملاقات جنوری 2019 میں سعودی عرب میں ہونا ہے،یاد رہے کہ چند روز قبل ضلع سید آباد کے علاقے سرائے پل پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر طالبان نے دھاوا بول کر 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا تھا، دہشت گردوں کے حملے میں 23 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16