Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197395
Published : 10/1/2019 9:19

اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے مسلم حکمراں خائن ہیں:آیت اللہ جواد الخالصی

عراق کے ایک شیعہ مرجع نے اسرائیل کا دورہ کرنے والی بعض عراقی شخصیات اور مسلم حکمرانوں کو خائن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے مسلم حکمراں خائن ہیں۔
undefined
ولایت پورٹل:سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک شیعہ مرجع آیت اللہ جواد الخالصی نے اسرائیل کا دورہ کرنے والی بعض عراقی شخصیات اور مسلم حکمرانوں کو خائن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے مسلم حکمراں خائن ہیں، آیت اللہ خالصی نے کہا کہ عراق اس وقت اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہے ہمارے فلسطینی بھائی اسرائیل کے ساتھ نبرد میں مشغول ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کا دورہ کرنے والے مسلم حکمرانوں اور عراقی شخصیات کی عالم اسلام کے ساتھ خیانت نمایاں ہے، انھوں نے علماء اسلام پر زوردیا کہ وہ ایسے حکمرانوں کے بارے میں اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں جو اسرائیل کے ساتھ تعاون یا اسرائیل کا دورہ کرتے ہیں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18