Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197397
Published : 10/1/2019 9:55

سینچری ڈیل منصوبہ نہایت خطرناک ہے:لبنانی صدر

لبنان کے صدر نے انتباہ دیا ہے کہ عالمی برادری اگر امن کی خواہاں ہے تو اسے سینچری ڈیل منصوبے کو مسترد کرنا ہو گا۔
undefined
ولایت پورٹل:لبنان کے صدر میشل عون نے امریکی منصوبے سینچری ڈیل پر عمل درآمد کے نتائج پر خبردار کیا ہے،انھوں نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو تباہ اور سینچری ڈیل منصوبے پر عمل کر کے جس میں فلسطین کی سرزمین اور اس کے تشخص کو نظرانداز کیا گیا ہے، انصاف کا قیام عمل میں نہیں آ سکتا،انھوں نے کہا کہ لبنان، مسئلہ فلسطین اور بیت  المقدس کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل کئے جانے کا خواہاں ہے،لبنان کے صدر نے کہا کہ سینچری ڈیل منصوبے میں ساری باتیں خطرناک ہیں اور اس پر عمل کرنے سے موجودہ جنگ کبھی ختم نہیں ہو سکتی،انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اگر امن کی خواہاں ہے تو اسے سینچری ڈیل منصوبے کو مسترد کرنا ہو گا چونکہ اس میں بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق کو پامال کیا گیا ہے اور صرف غزہ اور غرب اردن کے کچھ ہی علاقوں پر فلسطین کے حق مالکیت کی بات کہی گئی ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18