Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197398
Published : 10/1/2019 10:3

ایرانی اور ہندوستانی وزراء خارجہ کی ملاقات؛دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے نئی دہلی میں ہندوستانی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
undefined
ولایت پورٹل:نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اور ہندوستان وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات و تعاون اور علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں منجملہ اقتصاد، بینکنگ،، پیٹروکیمیکل، تیل و توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات و تعاون کی توسیع کے بارے میں گفتگو کی،ایرانی وزیرخارجہ نے ایران اور ہندوستان کی معیشت کو ایک دوسری کی ضروریات کو پورا کرنے کے محرکات کا حامل قرار دیا اور تہران اور نئی دہلی کے درمیان اقتصادی تعاون کی توسیع کی ضرورت پر تاکید کی،ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال خاص کر ایرانی جوہری معاہدے اور افغانستان میں خانہ جنگی کے خاتمے پرغور کیا گیا،واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھارت کے تین روزہ دورے پر پیر کے روز نئی دہلی پہنچے ہیں،محمدجواد ظریف نے اٹلی کے سابق وزیراعظم سے بھی ملاقات کی جبکہ اسپین اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہو رہی ہے،محمدجواد ظریف نے ہندوستانی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران، ایران میں تیل و گیس اور پیٹروکیمیکل کے شعبوں میں ہندوستان کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کے باوجود ایران اور ہندوستان، اپنے اور علاقے کےعوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے،محمد جواد ظریف نے ایران اور ہندوستان کے درمیان بینکنگ تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاسارگاد اور ہندوستان کے یوکو بینک کے درمیان تجارتی تعلقات کا آغاز ہو رہا ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16