Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197406
Published : 12/1/2019 5:7

ایران کے اسلامی جمہوریہ نظام اور استقامتی محاذ نے عالمی استکبار حواس باختہ کردیا:خطیب جمعہ تہران

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبے میں خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام اور استقامتی محاذ، جس نے عالمی استکبار کو حیرت زدہ کر دیا۔
undefined
ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی  جہاں نماز جمعہ کے خطبوں میں انھوں نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام اور استقامتی محاذ سے عالمی استکبار حواس باختہ ہو گیا،انھوں نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام اور استقامتی محاذ، جس نے عالمی استکبار کو حیرت زدہ کر دیا، عمل صالح کے ثمرات ہیں،حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے انسانی و اسلامی معاشرے کے اقتدار و استحکام اور اس کی بلندی نیز ترقی و پیشرفت کے لئے معاشی شعبے پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی و اسلامی معاشرہ اگر زندگی کے تمام شعبوں میں خاص مقصد کے تحت دانشمندانہ قدم اٹھاتا ہے اور ترقی و پیشرفت کی فکر کرتا ہے تو اس کا نظریہ مغربی دنیا کی ترقی کے نظریے سے بالکل مختلف ہوتا ہے،خطیب جمعہ تہران نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے مرحوم سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی برسی کی طرف اشارہ کیا اور ایران کے نظام اسلامی کے لئے ان کی سالوں کی سعی و کوشش کی قدردانی کی،واضح رہے کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے مرحوم سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا آٹھ جنوری دو ہزار سترہ کو حرکت قلب بند ہو جانے کے نتیجے میں انتقال ہو گیا تھا۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21