Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197407
Published : 12/1/2019 5:15

5سال میں بے ترتیب ہجرت کے دوران کم ازکم 30 ہزار 510 مہاجرین اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں:اقوام متحدہ

مہاجرین پراجیکٹ کے اندازے کے مطابق کم ازکم 17 ہزار 644 اموات سمندروں میں ہوئی جو ایک اندازے کے مطابق 1912 میں ڈوبنے والے جہاز ٹائی ٹینک میں ہونے والی اموات سے 10 گنا زیادہ ہے۔
ولایت پورٹل:فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2014 سے 2018 تک 5 برسوں میں ہونے والی بے ترتیب ہجرت کے دوران کم ازکم 30 ہزار 510 مہاجرین جاں بحق اور لاپتہ ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنینشل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ برسوں میں ہونے والی ان ہلاکتوں کا سبب کشتی ڈوبنے اورکھلے آسمان میں سردی اور گرمی سے متاثر ہونے سمیت دیگر کئی مسائل ہیں،آئی او ایم کی جانب سے مسنگ مائیگرینٹ پراجیکٹ کے تحت حاصل کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق 19 ہزار افراد بحیرہ روم، ریو گرینڈ اور خلیج بنگال سمیت دیگر سمندری راستوں میں ڈوبنے سے جاں بحق اور لاپتہ ہوگئے،رپورٹ کے مطابق ان پانچ برسوں میں کم ازکم 14 ہزار 795 مرد، خواتین اور بچوں کی اموات شمالی افریقہ اور اٹلی کے درمیان سمندری راستے بحیرہ روم میں ہوئیں،لاپتہ ہونے والے مہاجرین پراجیکٹ کے اندازے کے مطابق کم ازکم 17 ہزار 644 اموات سمندروں میں ہوئی جو ایک اندازے کے مطابق 1912 میں ڈوبنے والے جہاز ٹائی ٹینک میں ہونے والی اموات سے 10 گنا زیادہ ہے،رپورٹ کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران افریقہ سے آنے والے مہاجرین کی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 629 تھی جو علاقائی لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، ان میں سے تقریباً 4 ہزار اموات شمالی افریقہ میں ہوئیں،ایشیا میں مہاجرین کی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 900 سے زائد تھی جن میں شمال مشرقی ایشیا سے 2 ہزار 191 اور خلیجی ممالک سے 531 مہاجرین شامل ہیں،امریکہ میں گزشتہ 5 برس میں کم ازکم 2 ہزار 959 مہاجرین جاں بحق ہوئے جن میں سے 60 فیصد (1871) افراد امریکا اور میکسیکو کی سرحد میں دم توڑ گئے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18