Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197411
Published : 12/1/2019 5:40

شام سے امریکی اتحادی فوجوں کا انخلاء شروع

امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں کا کہنا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔
undefined
ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے،امریکی سربراہی اتحاد کے ترجمان کرنل سین ریان کا کہنا تھا کہ کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس آپریشن انہرینٹ ریزولو (سی جے ٹی ایف-او آئی آر) نے شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ متحرک سکیورٹی کا خیال رکھے بغیر ہم حتمی تاریخ، مقام یا فوجیوں کی نقل و حرکت پر بات نہیں کریں گے،انسانی حقوق کی شامی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اتحادیوں نےشمال مشرقی صوبے حسکہ میں رمیلان ائرفیلڈ پر اپنی فوجیوں کی کمی شروع کردی ہےخیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے شام سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا حکم دے دیا ہے جو ایک اندازے کے مطابق تقریباً 2ہزار ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18