Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197414
Published : 12/1/2019 7:14

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کا سعودی اتحاد کی فوجی پریڈپر حملہ؛متعدد کرائے کے فوجی کمانڈر ہلاک

یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورسزنے سعودی اتحاد کی فوجی پریڈ کے دوران حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی کمانڈ اور وابستہ افراد ہلاک ہو گئے۔
undefined
ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ لحج میں یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورسزنے مقامی سطح پر تیارکردہ ڈرون طیارے سے سعودی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے لحج کے علاقے العند میں سعودی اتحاد کی فوجی پریڈ کے دوران یہ حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی کمانڈ اور وابستہ افراد ہلاک ہو گئے جن میں مفرور صدر منصور عبد ربہ کے سعودی حمایت یافتہ چیف آف اسٹاف جنرل عبداللہ النخی، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ محمد صالح، سینیئر ملٹری کمانڈر محمد جواز اور لاحیج کے گورنر شامل ہیں،یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے قاصف 2 کے نامی جدید ڈرون طیارے سے استفادہ کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فوجی ٹھکانے پر کئے جانے والے حملے میں اسی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا، انہوں نے کہا قاصف 2 کے بڑے پیمانے پردھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،واضح رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بعض عرب اور افریقی ملکوں کے کرائے کے فوجیوں کی مدد سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنارکھا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16