Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197418
Published : 13/1/2019 7:54

ملکی ترقی اور بیرونی وابستگی سے نجات کی خاطر انجام پانے والا ہر کام اللہ کی راہ میں جہاد ہے:رہبر معظم

رہبر معظم نے یورپ میں مقیم ایرانی طلباء کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ ہمارے طالبعلم اسلامی جمہوریہ ایران کو اغیار سے مکمل بے نیاز کریں اور اگر یہ کام، نیک نیتی اور خدا کی خاطر انجام دیا جائے تو جہاد فی سبیل اللہ ہے۔
undefined
ولایت پورٹل:رہبرمعظم  آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ترقی و پیشرفت اور بیرونی وابستگی سے نجات کی خاطر کیے جانے والے ہر اقدام کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دیا ہے،جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقدہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کے ترپن ویں سالانہ اجلاس کے نام اپنے پیغام میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کے روشن مستقبل کی تمام تر امیدیں طالب علموں سے وابستہ ہیں، آپ نے فرمایا کہ ہم سب کو یہ بات جان لینا چاہیے کہ توفیق الہی کے نتیجے میں آج فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلموں کا عظیم کارواں اسلامی جمہوریہ ایران میں بڑے بڑے کاموں میں سرگرم ہے اور اپنے وطن میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ میں خدمات انجام دینے کی لذت پوری طرح سے محسوس کر رہا ہے،رہبر معظم کے پیغام میں آیا ہے کہ طالبعلموں کو دنیا میں ہر جگہ اس بات کا موقع ملے گا کہ وہ مومن اور خدمت کرنے والوں میں شامل ہو جائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اغیار سے مکمل بے نیاز کریں اور اگر یہ کام، نیک نیتی اور خدا کی خاطر انجام دیا جائے تو جہاد فی سبیل اللہ ہے،قابل ذکر ہے کہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کا ترپن واں سالانہ اجلاس ہفتے کے روز جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقد ہوا۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16