Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197420
Published : 13/1/2019 8:11

اسرائیلی تیراک کے ملائیشیا میں داخلے پر پابندی عائد

ملائیشیا نے ٹوکیو پیرا المپکس 2020 کے لیے ہونے والے کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے آنے والے اسرائیلی تیراک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
undefined
ولایت پورٹل:ملائیشیا نے ٹوکیو پیراالمپکس 2020 کے لیے ہونے والے کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے آنے والے اسرائیلی تیراک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جس پر انٹرنیشنل پیراالمپک کمیٹی (آئی پی سی) نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ، ملائیشیا کی مشرقی ریاست ساراواک کے شہر کوچنگ میں 24 جولائی سے 4 اگست تک پیراالمپک کوالیفائنگ مقابلے ہوں گے جہاں 70 ممالک سے سیکٹروں تیراک شریک ہوں گے،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے واضح کیا کہ کوالالمپور کی جانب سے اسرائیل کے تیراک کو مقابلوں میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر آئی پی سی ملائیشیا کی میزبانی کے حقوق کو واپس لینا چاہتی ہے تو وہ ایسا کرسکتی ہے،دوسری جانب آئی پی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں مہاتیر محمد کے بیان پر مایوسی ہوئی ہے تاہم اس مسئلے کا حل تجویز کرلیا جائے گا،خیال رہے کہ ملائیشیا ان اسلامی ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ پر ملک میں داخلے کی پابندی ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18