Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197422
Published : 13/1/2019 8:24

سوشل میڈیا پر فلمی ستاروں کے نام والی خواتین سے دوستی نہ کریں؛ہندوستانی فوجی سربراہ کی جوانوں کو نصیحت

ہندوستانی آرمی چیف نے فوج کے جوانوں کو نصیحت کی کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران فلمی ستاروں کے نام والی خواتین سے بالکل دوستی نہ کریں۔
undefined
ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی  رپورٹ کے مطابق ہندوستانی  آرمی چیف جنرل بپن راوت نے فوج کے جوانوں کو نصیحت کی کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران فلمی ستاروں کے نام والی خواتیں سے بالکل دوستی نہ کریں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جنرل نے جوانوں کو کترینہ کیف،پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور سے دوستی نہ کرنے نصیحت کی، انہوں نے کہا کہ فیس بک پر کترینہ،پریانکا یا کرینہ نظر آئیں تو ان سے دوستی مت کیجیے گا کیونکہ ایسا عمل کرکے آپ دھوکا کھا جائیں گے،جنرل بپن راوت نے کہا کہ فلمی ستارے آپ سے دوستی کیوں کریں گے؟ فلمی ستارے کسی بھی ٹام، ڈک اور ہیری سے دوستی کرنے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21