Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197423
Published : 13/1/2019 8:31

دمشق ائرپورٹ پر صیہونیوں کا ناکام حملہ

اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں جن کو شامی فوج نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔
undefined
ولایت پورٹل:اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں جن کو شامی فوج نے فضا میں ہی تباہ کردیا،اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ائرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،فضائی کاروائی میں کسی شخص کی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے،شامی فوج کا کہنا ہے کہ ملکی دفاعی نظام نے کم سے کم 8 میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا جبکہ ایک میزائل ائرپورٹ کے گودام پر لگا ہے،شام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ائرپورٹ پر بدستور نقل و حمل جاری ہے اور صہیونی حملوں کی وجہ سے کوئی پرواز کینسل نہیں کی گئی ہے،واضح رہے کہ 25 دسمبر کو بھی اسرائیل نے شام پر ایک میزائل حملہ کیا تھا جس میں 3 شامی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18