Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197426
Published : 13/1/2019 8:50

پیرس میں بیکری میں دھماکہ؛4 افراد ہلاک،50 زخمی

فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔
undefined
ولایت پورٹل
:فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی،دھماکے کی وجہ  سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ابتدائی طور پر واقعے میں کم ازکم 4 افراد کے ہلاک اور 50 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ہلاک شدگان میں آگ بجھانے والے 2 اہلکار بھی شامل ہیں،فرانس کے وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 200 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،  وزیر داخلہ نے شہریوں کو امدادی کارروائیوں کے سبب مذکورہ علاقے میں  نہ آنے کی اپیل کی ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21