Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197437
Published : 14/1/2019 14:53

ایران اور عراق کے تعلقات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے:ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کسی کے لئے نقصان دہ نہیں ہیں ۔
undefined
ولایت پورٹل:ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کسی کے لئے نقصان دہ نہیں ہیں، لہذا ہم کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ایران کے وزیر خارجہ نے بغداد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور عراق کے تعلقات کی توسیع میں عراقی حکام کے مثبت اور تعمیری کردار کی اہمیت پر تاکید کی اور کہا کہ باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ہونے والے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی بھر پور کوشش کریں گے،انہوں نے عراقی حکام کی جانب سے ایران پر لگائی گئی امریکی پابندیوں کے خلاف، مثبت موقف اپنانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع کے مواقع کا جائزہ لینا ہے،ظریف نے شام میں اقتدار کی واپسی کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ شام میں دہشت گردی کے ساتھ مقابلے کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کے ہم عراقی حکومت کی شام کے حکومت اور عرب کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو معمول بنانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18