Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 197439
Published : 14/1/2019 15:42

سید حسن نصراللہ کی طبیعت خراب ہونے کی افواہ خبرصیہویوں کا نئے عیسوی سال کا سب سے بڑا جھوٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کےبین الاقوامی امور میں سربراہ پارلیمان کے خصوصی معاون ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کاکہنا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی علالت یا انہیں دل کا دورہ پڑنے کی خبرصیہویوں کا نئے عیسوی سال کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
undefined
ولایت پورٹل:بےشمار ذلتوں اور خفتوں سے دوچار یہودی ریاست اپنی تمام تر ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اب نہایت ذلت آمیز تشہیری مہم پر اتر کر افواہ اڑائی ہے کہ سید حسن نصراللہ بیمار ہیں اور انہیں دل کا دورہ پڑا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کےبین الاقوامی امور میں سربراہ پارلیمان کے خصوصی معاون ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے سید المقاومہ سید حسن نصر اللہ کو دل کا دورہ پڑنے کے حوالے سے یہودی ریاست کی طرف سے اڑائی جانے والی افواہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سنہ ۲۰۱۹ع‍ کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا، ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے اس خفت آمیز یہودی تشہیری مہم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی علالت یا انہیں دل کا دورہ پڑنے کی خبر نئے عیسوی سال کا سب سے بڑا جھوٹ ہے،انھوں نے کہا: یہودی ریاست کی دلی خواہشوں اور افواہوں کے برعکس، سید حسن نصر اللہ بخیر و عافیت ہیں اور اس میں شک نہیں ہے کہ جس دن حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور فلسطینی مزاحمت تحریک کے راہنما مل کر مسجد الاقصی میں نماز شکرانہ ادا کریں گے، صہیونی یہودی موجود نہیں ہونگے،واضح رہے کہ تمام عملی اقدامات میں ناکامی کے بعد یہودی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصر اللہ کی بیماری کی افواہ اڑا کر یہودی ریاست کے سرغنوں اور غاصب ریاست کے حامیوں کا دل خوش کرنے کی کوشش کی اور “ہیوم” اور “معاریف” نامی یہودی اخبارات نے لکھا کہ سید حسن نصر اللہ کو، دل کا دورہ پڑنے کے بعد، لبنان کے کسی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
خیبر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18