يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71923
تاریخ انتشار : 26/3/2015 20:1
تعداد بازدید : 17

مصر کے بحری جنگی جہاز یمن کی جانب روانہ

مصر کے بحری جنگی جہاز یمن میں عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے خلاف فوجی کاروائی میں شریک ہونےکےلئے سعودی عرب کی طرف بڑھ رہے ہیں-
مصر کے فوجی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کے یہ بحری جنگی جہاز نہر سوئز سے سعودی عرب کےلئے روانہ ہوئے ہیں جو یمن میں انصاراللہ کے خلاف فوجی کاروائی میں حصہ لیں گے- اس سے قبل مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان بدرعبدالعاطی نے یمن میں فوجی مداخلت پر قاہرہ کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن کے مسئلے پر بدستور غور کیا جارہا ہے تاہم مصر کی حکومت، یمن میں فوجی مداخلت کی حمایت کررہی ہے- اب تک اردن، مراکش، سوڈان اور پاکستان کے حکام کی جانب سے یمن میں عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے خلاف فوجی کاروائی مین شمولیت کا اعلان کیا جاچکا ہے- ان حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کے عرب ملکوں کی درخواست پر فوجی کاروائی میں شمولیت اختیار کی گئی ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ عرب ذرائع ابلاغ نےخبر دی ہے کہ یمن میں انصاراللہ کے خلاف سعودی عرب کی فوجی کاروائی کی امریکہ نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کی فضا کو نو فلائی زون علاقہ قرار دے دیا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :