پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71944
تاریخ انتشار : 28/3/2015 20:3
تعداد بازدید : 16

یوکرین نے ترکی کا ایک مال بردارجہاز روک لیا

یوکرین نے کہا ہے کہ ترکی کا ایک مال بردار بحری جہاز روک لیا گیا ہے
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے حکام نے جمعے کے روز کہا کہ ترکی کا ایک مال بردار بحری جہاز جزیرہ نمائے کریمیا کی جانب جاتے وقت روک کر اس کے کیپٹن کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار ٹن مال اٹھانے والا یہ بحری جہاز، کہ جس کا نام کینٹن ہے، یوکرین کی خرسون بندرگاہ پر روک لیا گیا ہے۔ یوکرینی حکام کے بقول اس جہاز کے عملے کو زیادہ سے زیادہ تین سال کی قید کی سزا دیئے جانے کا امکان ہے اور جہاز بھی ضبط کرلیا جائے گا۔ ترکی کے شہر استنبول میں جہاز کے مالک نے کہا ہے کہ یوکرین کا یہ اقدام، غیر قانونی ہے ۔ واضح رہے کہ جزیرہ نمائے کریمیا کے روس میں شامل ہونے کے بعد سے، یوکرین نے کریمیا کی جانب جہازوں کے سفر کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :