Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 71946
Published : 28/3/2015 20:10

عراق: یمن کے اقتدار اعلی کا احترام کیا جانا چاہیے

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے یمن پر سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت کے بارے میں خبردار کیا ہے.
حیدر العبادی نے کہا ہے کہ یمن کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یمن میں عدم مداخلت کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔ ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ، اس کے اقتدار اعلی کے احترام کو یقینی بنانے اور یمن کی قوم کی مدد کرنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔ حیدر العباری نے یمن میں بیرونی مداخلت کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں مداخلت سے بحران میں شدت آنے کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یمن کے تمام گروہوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کو بیرونی مداخلت سے بچانے کی شش کریں کیونکہ بیرونی مداخلت سے صرف بحران میں شدت میں آئے گی۔ عراقی وزیر اعظم نے علاقے اور دنیا کے ملکوں سے مطالبہ کیا کہ یمن کی ارضی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے یمنی قوم کی مدد کو پہنچیں تا کہ وہ اپنے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18