سه شنبه - 2019 مارس 19
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71948
تاریخ انتشار : 28/3/2015 20:17
تعداد بازدید : 15

سعودی عرب: جنگی طیارہ یمن کے سمندر میں گرکر تباہ

سعودی عرب نے یمن کے سمندر میں اپنے ایک جنگی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اس کے دو پائیلٹوں کو بچا لیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ آٹھ گھنٹوں کے دوران، ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کا دوسرا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔ ہفتے کی صبح کو یمنی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے شمالی صنعا میں سعودی عرب کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا گیا اور اس کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی "واس" نے شمالی صنعا میں سعودی عرب کے جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کی خبر منظر عام پر آںے کے بعد بحیرۂ احمر میں " F-15-S" طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر دی ہے اور دعوی کیا ہے کہ یہ جنگی طیارہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے گرا ہے۔ روئٹرز نیوز ایجنسی نے، سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان ذرائع ابلاغ نے سعودی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ یہ F-15 جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹوں کو امریکیوں نے بچا لیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحیح و سالم ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :