پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 71952
تاریخ انتشار : 28/3/2015 20:30
تعداد بازدید : 25

سلامتی کونسل کا اجلاس، عراق کی صورت حال کا جائزہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک روزہ اجلاس میں مذہب اور قومیت کی بنیاد پر مشرق وسطی میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی گئی اور اس قسم کے جرائم کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی رہنماؤں کے تعاون کا مطالبہ کیا گیا-
سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں اس قسم کے مجرمانہ حملوں کو دشمنانہ قرار دیا اور مشرق وسطی میں دہشتگردانہ اقدامات کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشن نے اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطی میں داعش دہشتگرد گروہ، جنگی جرائم اور انسانیت سوز اقدامات کا ارتکاب اور وحشیانہ مظالم ڈھا رہا ہے۔ اقوام متحد کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس سلسلے میں انسانی حقوق کمیشن کے پاس محفوظ دستاویزات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق و شام میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے نتیجے میں متاثرہ خواتین اور لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ 


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :